ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کا وفاقی حکومت چھوڑنے کا عندیہ ، واضح پیغام جاری دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) ایم کیو ایم کا وفاقی حکومت چھوڑنے کا عندیہ ،واضح پیغام جاری دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما وسیم اخترنے کہاہے کہ کوئی سیاسی جماعت مخلص نہیں، اب کوئی لاش کراچی نہیں آنی چاہیئے۔

ایم کیوایم نے سیاسی سرگرمیاں تین دن کے لئے معطل کر دی ہیں، جبکہ رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ڈپٹی کنونیئر ایم کیوایم وسیم اختر نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔ انہوں نے کہاکہ لاشیں اٹھا کر تھک گئے، اب کوئی لاش کراچی نہیں آنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ عابد عباسی کا کوئی قصور تھا تو مقدمہ بناتے۔ مسنگ پرسن کے معاملے پر کوئی سیاسی جماعت مخلص نہیں ہے۔وسیم اختر نے وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ اگر لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھالیں، حکومت بنانے کیلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔لاپتہ کارکن بازیاب نہ ہوئے تو اپنی حکومت خود سنبھال لینا، کیا شہباز شریف کو وزیراعظم اسی لئے بنایا تھا کہ کارکنوں کی لاشیں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتادیں اپنے دفاتر بند کردیتے ہیں، اپنی حکومتیں بنانے کیلئے ہمارے ووٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…