ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 شعیب ملک کو اسکواڈ میں  کیوں شامل نہیں کیا؟ چیف سلیکٹر نے وجہ بتا دی

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور انگلینڈ کےخلاف قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ سے متعلق بتایا ہے۔جیو نیوز کے مطابق دوران پریس کانفرنس سوالات و جوابات کے سیشن میں جب چیف سلیکٹر محمد وسیم سے شعیب ملک کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا

تو انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہی شروع ہو گئی تھیں، اس عرصے کے دوران جو کھلاڑی ٹیم میں نظر نہیں آ رہے، یہ واضح پیغام ہے کہ وہ اُن کنڈیشنز اور ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے نہیں کھیلے ہیں۔قبل ازیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق بابر اعظم ٹیم کی قیادت کرینگے ، انجری سے چھٹکارہ حاصل کر نے والے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم کی کی واپسی ہوئی ہے ، شان مسعود بھی اسکواڈ میںجگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ،فخرزمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنواز دھانی ٹریول ریزرو کی فہرست میں شامل ہیں،ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائیگا۔پاکستان کرکٹ کے سلیکٹرز نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں میں شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے ، ان کے علاوہ محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی کی بھی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔تین کھلاڑی فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دھانی ٹریول ریزروز کی حیثیت سے قومی اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گے۔فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر سائیڈ اسٹرین انجری سے نجات پاکر اب مکمل فٹ ہوچکے ہیں، اْدھر شاہین شاہ آفریدی کا فی الحال لندن میں ری ہیب جاری ہے،وہ 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، آصف علی (ناردرن)، حیدر علی (ناردرن)، حارث رؤف (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، خوشدل شاہ (خیبرپختونخواہ) ،محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، نسیم شاہ (سدرن پنجاب)،

شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)، شان مسعود (بلوچستان) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب) جبکہ ٹریول ریزرو: فخر زمان (خیبر پختونخوا)، محمد حارث (وکٹ کیپر)(خیبر پختونخوا) اور شاہنوازدھانی (سندھ) شامل ہیں جاری اعلامیہ کے مطابق 15 اکتوبر تک ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بغیر ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔چیف سلیکٹرقومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے بتایاکہ

یہ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، لہٰذا انہوں نے زیادہ تر انہی کھلاڑیوں پر اعتماد کیا ہے جو گزشتہ سال کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد سے قومی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی گزشتہ سال نومبر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہوں نے

اپنے آخری 13 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں سے 9 میں کامیابی حاصل کی ہے،ان کرکٹرز میں سرمایہ کاری کی گئی ہے ، لہٰذا مناسب بھی یہی ہے کہ انہیں ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے۔محمد وسیم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں انہیں تسلی بخش اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، امکان ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے آغاز سے لندن میں دوبارہ باؤلنگ شروع کر دیں گے۔

سلیکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کے علاوہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شامل کیا ہے،ان کے علاوہ آلراؤنڈر عامر جمال اور اسپنر ابرار احمد کو انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ میں کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ وہ شان مسعود، عامر جمال اور ابرار احمد کو پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی موقع ملنے پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔محمد وسیم نے کہا کہ فخر زمان گھٹنے کی انجری کے باعث اس سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔

وہ ایشیا کپ کے فائنل میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔انگلینڈ ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، عامر جمال (ناردرن)، ابرار احمد (سندھ)، آصف علی (ناردرن)، حیدر علی (ناردرن)،

حارث رؤف (ناردرن)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، خوشدل شاہ (خیبر پختونخوا)، محمد حارث(وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز( ناردرن)، محمد رضوان(وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، نسیم شاہ (سدرن پنجاب) ، شاہنواز دہانی (سندھ)، شان مسعود (بلوچستان) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب) شامل ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…