ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ایوریج بندوں کو ایوریج لوگ ہی پسند آتے ہیں، شعیب اختر قومی ٹیم کی سلیکشن پر پھٹ پڑے

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)اکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوریج بندوں کو ایوریج لوگ ہی پسند آتے ہیں۔

شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایوریج لوگوں کو ایوریج بندے ہی پسند آتے ہیں، ایوریج لوگوں سے غیر معمولی فیصلوں کی توقع نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ماشا اللہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا ٹیم سلیکٹ کی ہے، پاکستان کا مسئلہ مڈل آرڈر تھا تاہم انہوں نے کہا ہم تسلسل کے ساتھ ایسا فیصلہ کریں گے کہ جو آپ کو پسند آئے یعنی ہم اتنا برا فیصلہ کریں گے کہ مڈل آرڈر کو تبدیل ہی نہیں کریں گے۔راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میں کہہ کے تھک چکا ہوں کہ فخر کو کچھ عرصہ اوپننگ کرائو، آسٹریلوی پچز پر بال اوپر آتی ہے، فخر کو سوٹ کریں گی یہ کنڈیشنز لیکن نہیں بابر نے اوپننگ سے نہیں ہٹنا۔چیف سلیکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ جب وہ ہی ایوریج ہوگا تو فیصلے بھی ایسے ہی ہوں گے، مجھے ویسے بھی اس سے کسی قسم کی امید نہیں۔انہوں نے کہا کہ ثقلین آخری دفعہ 2002میں کرکٹ کھیلا تھا پتہ نہیں اسے ٹی ٹوئنٹی کا آئیڈیا ہے یا نہیں، وہ میرا دوست ہے اسے یہ باتیں اچھی نہیں لگیں گی تاہم ثقلین یہ آپ کے بس کی بات نہیں۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے متعلق بھی سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اس جیسا بندہ ہو اور ٹیم کی بیٹنگ پرفارم نہ کرے، یہ میری سمجھ سے باہر ہے، اس کے بعد آپ سب کا اور میرا پسندیدہ افتخار جو کہ مصباح پارٹ ٹو ہے، میں ذاتی نہیں ہو رہا لیکن یہ آپ سب کے دل کی آواز ہی ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ بھائی میرے اگر اس ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے لے جانا ہے تو آسٹریلیا آپ کے لیے سہرے لیے نہیں کھڑا ہوگا، دبئی میں ذرا سی بال سوئنگ ہوئی تو کسی کے پلے نہیں پڑی، آسٹریلیا میں کیا ہوگا؟

‘انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں اس بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ پاکستان پہلے رانڈ سے ہی باہر نہ ہو جائے۔قبل ازیں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کی سلیکشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ لگ رہا ہے ورلڈکپ کیلئے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کی

جس میں انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم چیف سلیکٹر، کوچ اور کپتان کی پسند سے بنائی گئی ہے، کل کو اگر کھلاڑی پرفارم نہیں کرتے تو یہ سب اپنے اوپر دبا لینے کے بجائے کرکٹرز پر بوجھ ڈالیں گے کہ انہوں نے پرفارم نہیں کیا جبکہ ٹیم تو آپ نے ہی سلیکٹ کی تھی۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ اس ٹیم کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ٹیم کا اعلان کیا گیا، یہ اسکواڈ ایک بار پھر دوستی یاری کے لیے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا چیف سلیکٹر صاحب کو کھلاڑیوں کی پرفارمنس نظر نہیں آرہی؟ جو ٹیم میں ہونے کا مستحق ہے اسے ضرور ہونا چاہیے، شرجیل خان کو اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے تھا، اس کے علاوہ شعیب ملک تجربے والا کھلاڑی ہے اسے شامل کرنا چاہیے تھا۔مڈل آرڈر بیٹر سے متعلق کامران اکمل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں شعیب کی ٹوئٹ کی وجہ سے اس کا راستہ رک گیا۔کامران اکمل نے کہا کہ

انٹرنیشنل ٹیمیں کھلاڑیوں کے سیکھنے کے لیے نہیں بنائی جاتیں، پرفارمنس کے لیے بنتی ہیں، یہ ایونٹ روز روز نہیں ہوتے، اللہ کرے ہماری ٹیم اچھی پرفارم کرے لیکن اس سے زیادہ اچھی ٹیم کا انتخاب ہو سکتا تھا۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہمارے لوگوں کی یادداشت بہت کمزور ہے، ایشیا کپ میں مڈل آرڈر پر کافی تنقید ہوئی سب نے بہت بات کی تاہم اب نیا ایونٹ شروع ہونے والا ہے تو سب بھول جائیں گے اور اگلی خوشی کا انتظار کرتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…