ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

لگ رہا ہے ورلڈکپ کیلئے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ٹیم کا اعلان کیا گیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کی سلیکشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ لگ رہا ہے ورلڈکپ کیلئے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر

ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم چیف سلیکٹر، کوچ اور کپتان کی پسند سے بنائی گئی ہے، کل کو اگر کھلاڑی پرفارم نہیں کرتے تو یہ سب اپنے اوپر دبا لینے کے بجائے کرکٹرز پر بوجھ ڈالیں گے کہ انہوں نے پرفارم نہیں کیا جبکہ ٹیم تو آپ نے ہی سلیکٹ کی تھی۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ اس ٹیم کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ٹیم کا اعلان کیا گیا، یہ اسکواڈ ایک بار پھر دوستی یاری کے لیے بنایا گیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا چیف سلیکٹر صاحب کو کھلاڑیوں کی پرفارمنس نظر نہیں آرہی؟ جو ٹیم میں ہونے کا مستحق ہے اسے ضرور ہونا چاہیے، شرجیل خان کو اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے تھا، اس کے علاوہ شعیب ملک تجربے والا کھلاڑی ہے اسے شامل کرنا چاہیے تھا۔مڈل آرڈر بیٹر سے متعلق کامران اکمل نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں شعیب کی ٹوئٹ کی وجہ سے اس کا راستہ رک گیا۔کامران اکمل نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیمیں کھلاڑیوں کے سیکھنے کے لیے نہیں بنائی جاتیں، پرفارمنس کے لیے بنتی ہیں، یہ ایونٹ روز روز نہیں ہوتے، اللہ کرے ہماری ٹیم اچھی پرفارم کرے لیکن اس سے زیادہ اچھی ٹیم کا انتخاب ہو سکتا تھا۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہمارے لوگوں کی یادداشت بہت کمزور ہے، ایشیا کپ میں مڈل آرڈر پر کافی تنقید ہوئی سب نے بہت بات کی تاہم اب نیا ایونٹ شروع ہونے والا ہے تو سب بھول جائیں گے اور اگلی خوشی کا انتظار کرتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…