ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف انتقال کرگئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے ایلیٹ پینل کے امپائر اسد رف لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رئوف لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔اسد رئوف کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوا۔رپورٹ کے مطابق 64ٹیسٹ،

139 ون ڈے اور 28 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اسد رف کا شمار پاکستان کے نامور امپائرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے علیم ڈار کے ہمراہ امپائرنگ کی دنیا میں کافی شہرت کمائی۔اسد رف نے پہلی مرتبہ 2000 میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد 2004 میں انہیں ون ڈے پینل میں شامل کیا گیا جبکہ 2005 میں پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کے بعد اگلے ہی سال انہیں ایلیٹ پینل کا حصہ بنا لیا گیا۔علیم ڈار کے ہمراہ اپنے غیرجانبدارانہ فیصلوں کے لیے مشہور اسد رف نے عالمی سطح پر امپائرنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا تاہم 2012 اور 2013 میں ایک اسکینڈل ان کے کیریئر کو داغدار کرتے ہوئے اس کے خاتمے کا سبب بن گیا۔2012میں انڈین ماڈل لینا کپور نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر اسد رف پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا دوسری جانب امپائر اسد رف نے اس حوالے سے تمام تر افواہوں کی تردید کی تھی۔ وہ انگلینڈ میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی میں اپنی ذمے داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل سے بھی نکال دیا گیا تاہم آئی سی سی نے واضح کیا تھا کہ انہیں کرپشن اسکینڈل کی بنیاد پر پینل سے نہیں نکالا گیا۔

بعد ازاں 2016 میں بی سی سی آئی نے اسد رف پر کرپشن اور خراب رویے کے الزام میں پانچ سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔چند ماہ قبل انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا تھا جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سابق امپائر ان دنوں لاہور کے لنڈا بازار میں کپڑوں کی دکان چلا رہے ہیں۔اس انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیریئر، الزامار اور بدعنوانی اسکینڈل سمیت مختلف امور پر بات کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر اسد روف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اسد رئوف کے دنیا سے چلے جانے کا سن کر افسوس ہوا، وہ نہ صرف بہترین امپائر تھے بلکہ ان کی حس مزاح بھی کمال کی تھی۔

انہوں کہا کہ سابق امپائر کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ پائی، ان کا جب بھی ذکر ہوگا ہمیشہ وہ مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ یاد آئیں گے۔ اسد رئوف کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ بہت ہمدردی ہے۔چیئرمین پی سی بی کے علاوہ سابق کرکٹرز نے بھی سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور آئی سی سی امپائر انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…