پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ٹوئٹر کی خریداری ، شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کو گرین سگنل دیدیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) ٹویٹر کے شیئر ہولڈرز نے ٹیسلا کے شریک بانی ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر کے بائی آئو ٹ معاہدے کو منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے شیئر ہولڈروں نے جنوبی افریقی کینیڈین

امریکی تجربہ کار تاجر، سرمایہ کار اور انجینئر ایلون مسک کے 44 بلین ڈالر کے بائی آئوٹ معاہدے کی منظوری دی۔مائیکرو بلاگنگ کمپنی ٹویٹر اور مسک کے درمیان معاہدے پر قانونی تنازعہ کے معاملے پر ٹیسلا کے سی ای او نے الزام لگایا تھا کہ ٹویٹر نے انہیں اپنے کاروبار کے بارے میں گمراہ کن معلومات فراہم کیں جب انہوں نے 44بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ٹیسلا کے باس نے یہ دعوی دیر رات گئے ٹویٹر کی جانب سے ڈیل کو منسوخ کرنے کے بجائے مکمل کرنے پر دائر کیے گئے مقدمے کے جواب میں دائر کیا تھا۔ٹوئٹر نے کہا کہ ابتدائی گنتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کی بولی کی حمایت کی، یہاں تک کہ وہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔یہ تعداد شیئر ہولڈر کی میٹنگ کے دوران سامنے آئی جو صرف چند منٹ تک جاری رہی، جس میں زیادہ تر ووٹ آن لائن ڈالے گئے، ٹوئٹر نے معاہدے کی تکمیل کرنے کے لئے مسک پر مقدمہ دائر کیا ہے اور اس کی سماعت اکتوبر کے لیے مقرر ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…