جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

عمران خان غیر سنجیدہ شخص، پہلے گالیاں دیتے پھر پائوں پڑتے ہیں، وفاقی وزیر سعد رفیق

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روہڑی (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے جعلی چورن بیچ کر جہاں جہاں تھوکا اب وہاں وہاں سے چاٹ رہا ہے، اس کے پیچھے لگے ہوئے لوگوں سے ہمیں ہمدردی ہے ،صیہونی کا داماد وہ ہے ہم نہیں، ٹرین آپریشن مکمل بحال ہونے میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں ،تاہم فریٹ آپریشن 8 سے 10 روز میں مکمل بحال ہوجائیگا۔

روہڑی ریلوے سٹیشن پر سیلاب سے متاثرہ ٹریک کا معائنہ کرنے کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان غیر سنجیدہ آدمی ہے اس لیے اس کے پیچھے لگے لوگوں سے ہمیں ہمدردی ہے،کسی عدالتی فیصلے پرتبصرہ نہیں کروں گا مگر ریاست کو سب کیلئے ایک رویہ رکھنا ہوگا، بچہ جمہورہ کیلئے الگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے الگ رویہ قبول نہیں ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹرین آپریشن کی معطلی سے ریلوے کو یومیہ 15 سے 16 کروڑ روپے نقصان ہو رہا ہے ،ہمیں ویسے ہی جب ریلوے ملی تو 12 سے 13 روپے خسارے میں تھی اسے بہتر بنانے کی کوشش ہی کی تھی کہ اچانک سیلاب آگیا مگر اس کے باوجود اس کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ یوں تو ریلوے نے بڑے بحران دیکھے ہیں مگر اس طرح کا بحران پہلے نہیں دیکھا اس میں ہم لوگوں کی جان کا خطرہ مول لینا نہیں چاہتے فریٹ ٹرین اور روہڑی تا پشاور بڑی مشکل سے آپریشن شروع کیا ہے تاہم ایم ایل ون کا ایریا بڑا متاثر ہے دورہ کرنے جا رہے ہیں وہیں جو مناسب ہوگا فیصلہ کریں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون پرافواج پاکستان اور صوبائی حکومت کے تعاون کے ساتھ اس کی بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں، سیلاب سے سندھ اور بلوچستان میں بڑا نقصان ہوا ہے، سیلاب متاثرین کا ریسکیو آپریشن مکمل ہونے والا ہے،

اربوں ڈالر کا نقصان ہواہے جس سے نمٹنے کے لیے قومی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے خدمت کے جذبے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے وسائل پر بھروسہ کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت جلد متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف مہم شروع کرے گی اور جلد سیکڑوں امدادی سامان سے بھرے

ٹرک متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے، ہم۔ریلوے کو 2013 میں 18 ارب روپے منافع پر لائیتھے اور جب گئے 54 ارب روپے منافع پر چھوڑ گئے لیکن چار سال میں اس کا جو حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہے

ایم ایل ون گرانڈ پر گذشتہ چار سالوں میں کوئی کام نہیں ہوا ریلوے سائنس ہے اسلیے اس ادارے کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہم نے 2013 میں سنجیدگی سے لیا اور اسے منافع بخش بنا کر دکھایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…