جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

شوہر نے بیوی کا گردہ چوری کرکے فروخت کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے بغیر اس کی مرضی اور اجازت کے اس کا ایک گردہ چوری کروا کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ایک گاوں کوڈومیٹا کی

ایک درمیانی عمر کی خاتون رنجیتا کونڈو نے دعوی کیا کہ اس کے شوہر نے چار برس قبل اس کا ایک گردہ چرا کر فروخت کردیا۔ اس کے مطابق اسے حال ہی میں اس وقت اسکا پتہ چلا جب وہ پیٹ کی تکلیف کے باعث ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں پر اسے بتایا گیا کہ اس کے جسم میں صرف ایک گردہ کام کررہا ہے۔ اس نے بتایا کہ 2018 میں اس کے گردے میں پتھری ہوگئی تھی جس پر اس کا شوہر اسے یہ بتاکر اسپتال لے گیا کہ اس کے گردے میں موجود پتھری (کڈنی اسٹون)نکلوانا ہے، جہاں اس نے اس کا ایک گردہ نکلوانے کا انتظام کررکھا تھا، تاکہ وہ اسے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرسکے۔خاتون کے مطابق اسے یہ اس لیے پتہ نہیں چلا کہ اسے اینستھیسیا دیا گیا تھا، اس کے مطابق شوہر پراسنت کونڈو بنگلہ دیشی شہری ہے اور وہ غیر قانونی امیگرنٹ کے طور پر رہائش پذیر تھا۔اس نے بتایا کہ بارہ سال قبل ان کی شادی ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں۔ اس کے مطابق دو ماہ قبل اس کا شوہر کسی اور عورت کے ساتھ فرار ہوگیا، جس کے بعد اسے مکان سے نکال دیا گیا اور اب وہ اپنے والدین کے پاس منتقل ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…