اسلام آباد(آن لائن) تھانہ کورال پولیس نے سوتیلی بیٹی کو اغوائ� کرکے شادی کرنے والے باپ کوگرفتار کرلیا۔ملزم کو دو ماہ کے بعد گرفتارکر کے لڑکی بازیاب کر الی گئی۔
ملزم کو آج(بدھ کو) ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ میں مدعیہ آسیہ بی بی نے اپنے شوہر پر آج سے تقریباً دو ماہ اور چھ دن پہلے ملزم باسط ذولفقار پر اپنی بیٹی اغوائ� کرنے کا مقدمہ نمبر 616/22 بجرم 365 درج کروایا تھا۔
تھانہ کھنہ پولیس جب ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔تو مقدمہ سب انسپکٹر عمران تھانہ کورال کے حوالے کر دیا۔ سب انسپکٹر عمران نے تکنیکی بنیادوں پر مقدمے کی تفتیش آگے بڑھائی
اور گزشتہ روز شاطر دماغ ملزم باسط ذولفقار جس نے اپنی سوتیلی بیٹی کو ورغلا پھسلا کر اغوائ� کر کے نکاح کر لیا
۔تفتیشی سب انسپکٹر عمران نے ہمراہ اپنی ٹیم کے ملزم کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے اغوائ� ہونے
والی لڑکی کو بھی برآمد کر لیا۔ملزم کو آج ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔