جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

ملکہ الزبتھ دوم کا ‘خفیہ خط جسے 2085میں کھولا جائے گا

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکہ الزبتھ دوم کا خفیہ خط   جسے 2085میں کھولا جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حال ہی میں انتقال کرجانے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تحریر کردہ ایک خط آسٹریلیا میں چھپا کر رکھا گیا ہے جسے مزید 63 سال تک پڑھنا ممکن نہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم نے نومبر 1986 میں سڈنی کے دورے کے موقع پر یہ خط تحریر کیا تھا، یعنی 36 سال ہوچکے ہیں۔یہ خط انہوں نے سڈنی کے عوام کے لیے تحریر کیا تھا جسے خفیہ طریقے سے سڈنی کی تاریخی کوئین وکٹوریہ بلڈنگ میں محفوظ کردیا گیا تھا۔

بظاہر کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا لکھا ہے کیونکہ یہ خط جس لفافے میں رکھا گیا ہے، اس کے سامنے واضح طور پر ہدایات دی گئی ہیں

کہ کب اسے کھولنا ہے۔لفافے پر ملکہ الزبتھ دوم کے دستخط کے ساتھ لکھا کہ ‘سال 2085 میں کسی موزوں دن اس لفافے کو کھولا جائے گا

اور پھر سڈنی کے عوام تک میرا پیغام پہنچایا جائے گا۔اب یہ لفافہ ایک گلاس کیس کے اندر موجود ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی تخت کا مالک آسٹریلیا کا بھی سربراہ مملکت ہوتا ہے اور اپنے عہد میں ملکہ الزبتھ دوم نے 16 بار آسٹریلیا کا دورہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…