جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

ملکہ الزبتھ کے نام پر عمرہ کرنے والا شخص گرفتار

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی حکام کی جانب سے ملکہ الزبتھ کے لیے عمرہ ادا کرنے والے یمنی شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے

شخص نے دعوی کیا تھا کہ وہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ پہنچا تھا۔یمنی شخص نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اسے ایک بینر اٹھائے ہوئے مکہ مکرمہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس بینر پر لکھا تھا کہ ملکہ الزبتھ دوم کے لیے عمرہ ادا کیا،

ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ ملکہ کو جنت میں جگہ دے اور ملکہ کا شمار نیک روحوں میں کرے۔اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی

صارفین کی جانب سے اس یمنی شخص کو گرفتار کیے جانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔ سعودی حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ اس یمنی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے مکہ مکرمہ جانے والے زائرین کو بینرز اٹھانے یا نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ کا انتقال گزشتہ ہفتے جمعرات کو ہوا تھا اور ان کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…