جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

آسٹریلیا میںکینگرو نے اپنے ہی مالک کی جان لے لی

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں ایک 77 سالہ شخص کو اسی کے پالے جنگلی کینگرو نے مار ڈالا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی پولیس کا کہنا تھاکہ یہ حملہ جنگلی کینگرو نے کیا ہے جسے ہلاک ہونے والے شخص نے اپنے گھر میں پال لیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ شخص پر حملہ دن کے وقت ہوا تھا، ایک شہری نے اسے زخمی دیکھ کر ایمبولینس کو اطلاع دی لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی اس نے دم توڑ دیا۔پولیس نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک کینگرو موجود تھا جو انہیں زخمی شخص تک پہچنے نہیں دے رہا تھا جس کے نتیجے میں اسے گولی مار کر ہلاک کرنا پڑا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق یہ کینگرو جنگلی تھا اور ہلاک ہونے والے شخص کا پالتو تھا۔ مبینہ طور پر کینگرو نے ہی ہلاک ہونے والے شخص پر حملہ کرکے اس کا جبڑا توڑ دیا تھا جبکہ اس شخص کو اندرونی چوٹیں بھی آئیں تھی، جن کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔آسٹریلوی میڈیا کہ مطابق اس سے قبل 1936 میں کسی کینگرو نے انسان پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ اب 86 برسوں بعد یہ پہلا جان لیوا حملہ ہے جو کسی کینگرو کی جانب سے کسی شہری پر ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…