تماشائی شہری کو رقم لوٹ کر چل دیے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کےنوجوان نے ڈاکوئوں سے لڑ لڑ کر اپنی رقم بچائی لیکن وہاں موجود دیگر شہری نوجوان کو لٹ کر چلے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا جہاں پر دو نوجوان بینک سے پیسے لے کر نکلے تو ان پر ڈاکوئوں نے انہیں لوٹنے کیلئے گھیرا ڈال لیا لیکن دونوں نوجوان ڈاکوئوں کے گتھم گتھا ہو گئے ۔ پستول چین کر ملزمان پر ہی فائرنگ کھول دی
جس سے دو ملزمان فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ وہاں موجود شہری بچائی گئی رقم لوٹ کر چل دیے ۔ سینئر پولیس افسر گورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا
جہاں پر دو نوجوان ابرار اور فیضان 50ہزار روپے بینک سے نکلوا کر موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے ملزمان نے انکا تعاقب کیا لیکن انہیں لوٹنے کی ناکام کوشش کی ۔
پولیس کے مطابق اس دوران ایک نوجوان ابرار نے ملزم سے پستول چھین لیا اور اسی پستول سے
فائرنگ کر کے دونوں ملزمان کو ہلاک کر دیا۔وہاں موجود عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی کا تماشہ دیکھنے والے شہریوں نے رقم لوٹی اور فرار ہو گئے ۔