جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں 3 ارب 49کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے تحریک انصاف حکومت کے فلیگ شپ 10 بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے تین سال کے آڈٹ میں 3 ارب 49کروڑ 35لاکھ روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کا سراغ لگالیا۔آڈیٹر جنرل کی جانب سے

ایک ارب 25 کروڑ 90 لاکھ روپے کے اخراجات کو مشکوک اور 98 کروڑ 29 لاکھ روپے کے اخراجات کو فرضی اورجعلی قرار دے دیا گیا ہے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی بھی تجویز کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق آڈیٹرز نے ایک ارب 25کروڑ 90لاکھ روپے کے اخراجات کو مشکوک اور 98کروڑ 29لاکھ روپے کے اخراجات کو فرضی اورجعلی قرار دیا ہے۔ تقریبا ایک ارب 25 کروڑ 16 لاکھ کے اخراجات کو غیر قانونی اور غیر ضروری قرار دیا گیا ۔رپورٹ میں اصل کامیابیوں کے برعکس جعلی، فراڈ اور زائد رپورٹنگ کو بے نقاب کیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق 16 ہزار953 ہیکٹر پر مختلف سرکلز میں قائم سابقہ بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے انکلوژرز کو 10 بلین ٹری سونامی کے حصے کے طور پر دکھایا گیا تھا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 30کروڑ 55 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔رپوٹ کے مطابق جعلی اور ضرورت سے زیادہ رپورٹنگ چترال، دیر کوہستان، لوئر دیر، مالاکنڈ، کنہار واٹرشیڈ، اونہار واٹرشیڈ فاریسٹ ڈویژن میں کی گئی۔آڈٹ رپورٹ میں ذمے داروں کے خلاف اعلی سطح کی انکوائری کے ساتھ ساتھ فوری طور پر 15 کروڑ 53 لاکھ روپے کی ریکوری کی سفارش کی گئی ہے جبکہ نقصان کا ذمے دار پوری چین آف کمانڈ کو قرار دیا گیا ہے اور اسے بے نقاب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…