اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )علی امین گنڈا پور کی دھمکی اور مسائل کے بعد گومل یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے مادرعلمی کی موجودہ صورت حال پہ طویل غور و خوص کے بعد
گومل یونیورسٹی کو غیرمعینہ مدت کے لئے بند کر دیا،ڈیرہ اسماعیل خان ( آن لائن)تحریک انصاف رہنما علی امین گنڈا اور وائس چانسلر گومل یونیورسٹی میں تنازع شدت اختیار کرگیا،علی امین گنڈا پور غنڈا گردی پر اتر آئے اور وائس چانسلر کے ساتھ بدزبانی شروع کر دی ۔علی امین کی مبینہ آڈیو بیان میں وی سی کو دھمکیاں دیتے سنا جاسکتا ہے، آڈیو میں کہا جارہا ہے کہ اس سے دو بارپوچھا کہ ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ پھر میں نے اسے اپنی زبان میں سمجھایا، نہ کسی کا ڈر ہے نہ خوف، وی سی روڑے اٹکا رہا ہے، اس کے خلاف اعلان جنگ کر چکا ہوں جس کو خط لکھتا ہے لکھے، نہ کسی گورنر کا ڈر ہے نا وزیر اعظم کا، وی سی کو نکال کر دم لوں گا۔دوسری جانب دھمکیاں آڈیو لیک ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی اداروں کو خط لکھا گیا ہے کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر افتخار اور اس کی فیملی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ،فوری طور پر انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے ۔قبل ازیں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر افتخار احمد نے گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی کو شکایتی خط لکھ دیا اور کہا کہ یونیورسٹی میں خطرات درپیش ہیں،علی امین گنڈا پور نے دھمکیاں دی ہیں ،عہدے سے مستعفی ہونے کا کہا ہے، مجھ پر طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے جیسے الزامات لگائے ہیں اور دھمکی دی گئی کہ اگر میں طلبہ سے ملا توکچھ بھی ہوسکتا ہے۔