اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاآخرچیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان مان گئے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کامران خان نے دنیا نیوز پر سابق وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران یوسف نے اس انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا
اور لکھا کہ عمران خان کی رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق، کس پر اعتبار کریں، فواد چوہدری نے پہلے ملاقات کی تردید کی تھی، اس کلپ میں کامران خان نے سوال کیا کہ آپ کی جو بات چیت ہو رہی ہے اس میں کوئی اچھی خبر ہے آپ اس سے مطمئن ہیں، جس پر عمران نے کہا کہ میری تو ابھی رابن رافیل سے جنہیں میں پرانا جانتا ہوں وہ اصل میں امریکن گورنمنٹ کے ساتھ بھی ہیں اور ان کے تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنی حکومت کیخلاف امریکی سازش کے بیانیے کی تشہیر کے بعد اُن کی ایک ایسی سابق امریکی سفارتکار سے ملاقات کے مقصد پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جن کو ایک وقت میں جاسوسی کے الزامات کا بھی سامنا رہا ہے،عمران خان اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد سے اس بات کو دہراتے رہے ہیں کہ اپوزیشن رہنماؤں نے امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی جبکہ اصل بات کچھ اور ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر عمران خان اور رابن رافیل کی ملاقات کی خبروں کے بعد عمران خان نے خود اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کے پروگرام میں کہاتھا کہ رابن رافیل کو وہ پرانا جانتا ہیں اور وہ یہ کہ رابن رافیل اِس وقت امریکی حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ تھنک ٹینکس کے ساتھ ہیں،یہ ملاقات اس تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ عمران خان کی جانب سے ان کی حکومت کے خاتمے پر ایک بیرونی سازش کو ذمہ دار قرار دیا گیا جس میں ان کے بقول اپوزیشن جماعتیں شریک کار بنیں جس کے بعد سے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے چند رہنما امریکہ پر مسلسل تنقید کرتے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ عمران خان نے دنیا نیوز پر کامران خان کودیے گئے انٹرویو میں رابن فیل سے ملاقات کا اعتراف کیا ہے ۔
عمران خان کی رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق!
اب کس پر اعتبار کریں فواد چوہدری نے پہلے ملاقات کی تردید کی تھی pic.twitter.com/BGuVHcpHN5
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) September 12, 2022