جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

پولیس نے 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 19 افراد کو جیل بھیج دیا، عدالت شدید برہم

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے 3بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 19 افراد کو جیل بھیج دیا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جاتے ہو منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کردیتے ہو۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے 3بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 19 افراد کو جیل بھیجنے

پر ایس ایس پی ٹھٹھہ پر برہمی کا اظہار کیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق عدالت نے ایس ایس پی عدیل چانڈیو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا جہاں جاتےہو منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کردیتےہو، بغیر مقدمے کے بچوں اور خاتون کو بھی جیل بھیج دیاگیا۔جسٹس ذوالفقار سانگی نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسے ممکن ہے خاندان کے ہر فرد کے پاس سے 900گرام اور ہزار گرام منشیات برآمدہو، جہاں تعینات ہوتے ہو شہریوں کے خلاف منشیات رکھنے کے مقدمات کی بھر مار کردیتے ہو۔عدالت کا کہنا تھا کہ ایک ہی خاندان کے 10،10افراد کے خلاف منشیات رکھنے کے مقدمات درج کرلئےگئے۔دوران سماعت خاتون نے ہراساں کرنے والے ایس ایس پی ٹھٹھہ اور دیگر پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کردی، جس پر عدالت نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے کو 11دن تک جیل میں کیسے رکھا گیا؟عدالت نے کہا کہ پہلے خواتین اور بچوں کو حراست میں لیا گیا بعد میں مقدمہ درج کیا گیا، یہ کیسے ہوسکتا ہے شوہر، بیوی اور خاندان کے ہر فرد سے چرس برآمد ہوئی ہو؟جسٹس ذوالفقار سانگی نے ریمارکس دیئے کہ وڈیروں کی کتنی غلامی کرو گے؟ غریب لوگوں پر اور کتنا ظلم کرو گے؟ جس پر ایس ایس پی عدیل چانڈیو نے کہا خاندان جرائم پیشہ ہے مختلف مقدمات میں پولیس کومطلوب ہے۔عدالت نےپولیس درخواست گزار ثمینہ سمیت دیگر کیخلاف شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے دو خواتین سمیت تین افراد کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ایس ایس پی، محکمہ داخلہ ودیگر سے 11 اکتوبر کو تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…