اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تا ہم بعد دوپہر سے سندھ،مشرقی بلوچستان، خیبرپختو نخوا ، خطہ ٔپوٹھوہار،جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تا ہم بالائی خیبرپختو نخوا ، گلگت بلتستان،مشرقی پنجاب، زیریں سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ،مظفر آباد اوربابوسر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے ذیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی (صدر 46، ایم او ایس 34، یونیورسٹی روڈ 30، گلشن حدید 27، فیصل بیس 26، مسرور بیس 24، قائد آباد 18، نارتھ کراچی 15، جناح ٹرمینل 14، کیماڑی 12، سرجانی ٹاؤن 11، سعدی ٹاؤن10،ڈی ایچ اے 09، اورنگی 07، کورنگی 05، گڈاپ ، ناظم آباد 03)، ٹھٹھہ 19، تھرپارکر (نگرپارکر 18)، بدین 07 ، بلوچستان: ژوب 11، بار کھان 06، سبی 04، لسبیلہ 02 ، کشمیر: مظفرآباد ( ائیر پورٹ08،سٹی01)، گلگت بلتستان : بابوسر میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: تربت،42، سبی، لسبیلہ41 اورنوکنڈی میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔