جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹوں سمیت خود کو آدھا پاکستانی قرار دے دیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن/این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماگولڈ سمتھ نے اپنے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کو آدھا پاکستانی قرار دےد یا ۔ گزشتہ دنوں ٹورنٹو میں ہونے والے ایک بین الاقوامی فلم فیسٹول میں ان کی فلم ’’ اٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ ‘ کا پریمئیر شو ہوا تھا ۔ جمائما کا کہنا تھا کہ

میں اپنے بچوں کیساتھ پاکستان میں دس سال تک رہی ہوں ہم آدھے پاکستانی ہیں ۔ خیال رہے کہ ہالی ووڈ کی پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ سالوں پاکستان میں رہی ہیں اور آدھی پاکستانی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمائمہ نے بتایا کہ ان کی فلم میں پاکستان کی ثقافت رسم و رواج اور مغربی کلچر کا امتزاج دکھایا گیا ہے جو کہ بے حد دلچسپ ہے۔جمائمہ نے کہا کہ میں دس سال پاکستان میں رہی ہوں میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم کی کہانی پاکستان کے لوگوں اور وہاں کیکلچر سے متاثر ہے جن سے میں ملی۔ جمائما نے فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کر دیا۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت کو عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ساڑھے 1100 سے زائد افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، 10 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔حکومت پاکستان اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک اور نجی و غیر ملکی فلاحی ادارے بھی سیلاب زدگان کی مدداور اپیل کررہے ہیں ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی پاکستانی کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے۔جمائما نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے الخدمت کو عطیات دیں،

الخدمت سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کام کر رہی ہے۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے الخدمت کا لنک شیئر کیا اور ساتھ فلاحی ادارے کا بینک اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کیا۔

اس کے علاوہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کیلئے خیبرپختونخواہ اور پنجاب حکومت کے ریلیف فنڈ کے اکاؤنٹ نمبرز بھی شیئر کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…