دبئی (این این آئی)ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد نواز کو صرف ایک اوور دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادئیے۔تفصیلات کیمطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔58 رنز پر 5 کھلاڑی آٹ کرنے کے بعد بھی سری لنکن ٹیم کے170 رنز بنانے پر سوشل میڈیا صارفین نے بابر کی کپتانی پر سوال اٹھا دیے۔بابر نے سری لنکا کے خلاف اننگز میں پورے ٹورنامنٹ میں شاندار بولنگ کرنے والے محمد نواز کو صرف ایک اوور دیا جس میں انہوں نے 3 رنز دیے۔