اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے موقع پر بنی گالہ میں سابق امریکی سفارت کار سے ملاقات کا جواب دینے سے گریز کیا ۔تفصیلات کے مطابق خاتون جج کو دھمکیوں سے متعلق کیس میں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے بارہا پوچھا گیا کہ خبریں آ رہی ہیں سابق امریکی سفارت کار سے آپ کی ملاقات ہوئی جس پر عمران خان نے کہا کہ پتا نہیں اور بھی کیا کیا خبریں ہیں، عمران خان نے امریکی سفارتکار سے ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔خیال رہے کہ میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ سابق امریکی خاتون سفارتکار رابن رافیل نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں پی ٹی آئی اوور سیز چیپٹر کے عہدیدار عبد اللہ ریار بھی شریک ہوئے۔رابن رافیل امریکا کی سابق سفارت کار، سی آئی اے تجزیہ کار اور لابسٹ ہیں ، رابن رافیل 1993 میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور تھیں۔