اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

قومی ٹیم نے ہار کر جینے کا مزہ کرکرا کر دیا ہے پاکستانی مداح پھوٹ پھوٹ کر رو نے لگی ، ویڈیو وائرل

datetime 12  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (امین این آئی)پاکستان کی ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر کرکٹ کا شوق رکھنے والی پاکستانی لڑکی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔گزشتہ روز سری لنکا ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ٹرافی لے اڑا، شکست کے

بعد اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی شائقین کرکٹ اپنے مجروح جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے جن میں ایک جذباتی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو ئی ۔لڑکی نے اپنی ویڈیو میں پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے سری لنکا کے آخری میچ میں ہار کر آدھا دل توڑا تھا اور اب فائنل میں ہار کر پورا دل توڑ دیا ہے، ہارنے کا غم نہیں ہے اتنی بری طرح سے ہارنے کا غم ہے۔لڑکی نے کہا کہ میرا دل ٹوٹ کر میرے ہاتھ میں آ رہا ہے میرا دل کچومر ہو رہا ہے۔لڑکی نے پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 23 رن سے ہار گئے، بس محمد رضوان ہی سب پر مہربان ہے، نسیم شاہ قوم کے پاس ایک ہی دل ہے آپ کتنی بار جیتو گے۔لڑکی کا روتے ہوئے کپتان سے شکوہ کیا گیا کہ بابر اعظم آپ کو تو میں نے وزیر اعظم بنایا تھا، آپ نے پورے ایشیا کپ میں پرفارمنس نہیں دی۔مداح نے ٹیم سے گزارش کی کہ خدارا آئندہ ہمارے سر نہیں جھکنے دیجئے گا، آئندہ اتنی بری پرفارمنس نہیں دیجئے گا۔ویڈیو کے آخر میں لڑکی کا قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اب کرکٹ تو ڈوب گئی ہے، ڈوبتے عوام کو بچائیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…