لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کیلئے میچ آفیشنلز کا اعلان کر دیا۔محمد جاوید ملک کراچی لاہور میں میچ آفیشل پینل کے انچارچ ہونگے جبکہ علیم ڈار،آصف یعقوب،احسن رضا،راشد ریاض،شوزب رضا، فیصل آفریدی امپائر ہوں گے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی،مہمان ٹیم اپنے دورے کا آغاز کراچی سے کرے گی جہاں وہ 20، 23،22 اور25 ستمبر کو 4 میچز کھیلے گی،اس کے بعد ٹیم 28، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔