اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کےعمران خان نے سکھر میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے۔ سیلاب متاثرین نے عمران خان سے عدم سہولیات پر شکایات شروع کردیں۔اس دوران شہری نے عمران خان سے سوال کیا کہ ’جب سکھر ڈوب رہا تھا تو خان صاحب آپ کہاں تھے؟‘، عمران خان شور میں سوال ان سنا کرکے گاڑی میں سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔