اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا حکومتیں توڑنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ایک فریم ورک کے تحت پورے ملک میں الیکشن ہوں۔انہوں نے یہاں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آئی ایس پی آر نے میری پریس کانفرنس سنی ہوتی تو شاید انہیں اس بیان کی ضرورت نہ پڑتی کیونکہ عمران خان نے واضح طور پر جو باتیں کی ہیں ان میں فوج کی اعلیٰ قیادت کا تبصرہ نہیں بلکہ سول قیادت کا ذکر تھا۔عمران خان نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے روکا ہوا ہے۔