اسلام آباد (این این آئی)نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں نے مزید 31ارب روپے کا قرض لے لیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اداروں نے یکم جولائی تا بیس اگست تک بنکوں سے یہ قرض لیا، گزشہ مالی سال کے اسی عرصے میں ان اداروں نے ایک ارب ستاون کروڑ روپے لئے تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ اداروں کے ذمہ بنکوں کا قرضہ ایک ہزار چارسوپچیس ارب روپے تک پہنچ گیا، نقصان میں چلنے والے اداروں میں پاکستان سٹیل ملز، پی آئی اے، پاکستان ریلویز شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ او جی ڈی سی ایل، پاکستان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سمیت دیگر ادارے میں شامل ہیں۔