جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کی ٹیم نے تحقیقات کے دوران خفیہ کاغذات منتقل کیے ،ثبوت امریکی محکمہ انصاف کے ہاتھ لگ گئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ جب فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی)نے جون میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا اسٹیٹ سے خفیہ دستاویزات برآمد کرنے کی کوشش کی تو انہیں جان بوجھ کر چھپایا گیا جس کی وجہ سے ان کے گھر کی غیر معمولی تلاشی لی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 54 صفحات پر

مشتمل فائلنگ میں استغاثہ نے انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے ثبوت پیش کیے اور پہلی بار عوامی طور پر یہ الزام لگایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے معاونین نے جون میں جھوٹی تصدیق کی تھی کہ سابق صدر نے وہ تمام سرکاری ریکارڈ واپس کر دیا ہے جو انہوں نے گزشتہ سال وائٹ ہاس چھوڑتے ہوئے اپنے گھر میں محفوظ کیا تھا۔اس سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ اسٹوریج روم کے اندر جب ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے جون میں پہلی بار ان کے پام بیچ مار،اے-لاگو ریزورٹ کا سفر کیا تو ٹرمپ کے وکلا نے ‘سرکاری اہلکاروں کو کسی بھی ڈبے کو کھولنے یا اندر دیکھنے سے واضح طور پر منع کیا،محکمے نے فلوریڈا کی ضلعی عدالت میں دائر کی گئی فائلنگ میں کہا کہ ‘حکومت نے یہ ثبوت بھی حاصل کیے ہیں کہ حکومتی ریکارڈ کو ممکنہ طور پر اسٹوریج روم سے چھپایا اور ہٹا دیا گیا تھا اور حکومت کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تھی۔اس کے علاوہ اس نے ٹرمپ کے گھر کے اندر پائے جانے والے خفیہ درجہ بندی کے نشانات والے کچھ ریکارڈز کی تصاویر جاری کی۔

جن میں سے کچھ خفیہ انسانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہیں۔جج ایلین کینن ٹرمپ کی جانب سے ایک خصوصی ماسٹر کی تقرری کی درخواست پر غور کر رہی ہیں جو 8 اگست کو مار-ا-لاگو سے ضبط کی گئی دستاویزات کا استحقاق کا جائزہ لے گا، جن میں سے اکثر کو خفیہ کے طور پر لیبل کیا گیا تھا۔خصوصی ماسٹر ایک آزاد تیسرا فریق ہوتا ہے۔

جسے بعض اوقات عدالت کی طرف سے حساس مقدمات میں مقرر کیا جاتا ہے تاکہ ممکنہ طور پر اٹارنی کلائنٹ کے استحقاق میں شامل مواد کا جائزہ لیا جا سکے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تفتیش کار اسے غلط طریقے سے نہ دیکھیں۔مثال کے طور پر ٹرمپ کے دو سابق اٹارنی، روڈی گیولانی اور مائیکل کوہن کے گھروں اور دفاتر کی تلاشی کے لیے ایک خصوصی ماسٹر مقرر کیا گیا تھا۔

عدالت میں ٹرمپ کی ابتدائی درخواست میں ان کے وکلا نے دعوی کیا کہ سابق صدر ایسے مواد کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں جو ایگزیکٹو استحقاق کے نام سے ایک قانونی نظریے کے تابع ہے، جس سے کچھ صدارتی خط و کتابت کو بچایا سکتا ہے۔قانونی ماہرین نے اس دلیل کو سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سابق صدر کے لیے یہ دعوی کرنا غیر منطقی ہے کہ وہ خود ایگزیکٹو برانچ کے خلاف ایگزیکٹو استحقاق کا دعوی کرنا چاہتے ہیں۔

بعدازاں ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے اپنی درخواست کو محدود کر دیا اور واضح طور پر ایگزیکٹو استحقاق کا ذکر کیے بغیر استحقاق کے جائزے کے لیے کہا۔محکمہ انصاف نے کہا کہ اس نے خصوصی ماسٹر کی تقرری کی مخالفت کی۔خیال رہے کہ 8 اگست کو ٹرمپ کے گھر کی تلاشی کئی وفاقی اور ریاستی تحقیقات میں سے ایک اہم اضافہ تھا جن کا ٹرمپ کو سامنا ہے۔

گزشتہ ہفتے محکمہ کی جانب سے عوامی طور پر جاری کی گئی تلاش کی بنیاد پر ایک ترمیم شدہ حلف نامے میں، ایک نامعلوم ایف بی آئی ایجنٹ نے کہا کہ ایجنسی نے جنوری میں ٹرمپ کی جانب سے امریکی نیشنل آرکائیوز کی طرف سے مانگے گئے سرکاری ریکارڈ کے 15 خانوں کو واپس کرنے کے بعد ‘خفیہ نشانات والی’ 184 دستاویزات کا جائزہ لیا اور ان کی شناخت کی۔نیشنل آرکائیوز نے خفیہ مواد دریافت کرنے کے بعد جن میں سے کچھ انٹیلی جنس اکٹھا کرنے اور خفیہ انسانی ذرائع سے متعلق تھے، اس نے معاملہ ایف بی آئی کو بھیج دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…