اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی بی جے پی رہنما کے پیغمبر اسلام ؐ کے خلاف توہین آمیز کلمات کی سخت ترین مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی حکومت اس حوالے سے سخت سزائیں دے،بھارت کی جانب سے غلطی سے 9 مارچ کو پاکستان میں براہموس میزائل داغنے کی انکوائری مسترد ، مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ، یاسین ملک کو فوری رہا کیاجائے ،
او آئی سی سیکرٹری جنرل 30, 31 اگست کو پاکستان کا دو طرفہ دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے غیر معمولی حالات و تباہی کا سامنا ہے،33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں سول ایڈمنسٹریٹریشن، افواج ہیومنیٹیرین ریسپانس کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں،یہ سب اپنے وسائل کے مطابق جواب دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ کے ہمراہ سکھر کا دورہ کیا، وزیر اعظم نے سفیروں کو طلب کر کہ انہیں سیلابی صورتحال اور نقصانات سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی جانب سے ایک انٹرنیشنل فلیش اپیل بھی (آج) ہفتہ کو جینوا اور اسلام آباد سے لانچ کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ممالک پاکستانیوں سے مراد کی وصولی کیلئے ایک فنڈ قائم کیا جا رہا ہے ،میری اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے حال ہی میں قطر کا دورہ کیا ،انہوں نے امیر قطر سمیت متعدد قطری حکام سے ملاقاتیں کیں،قطری انویسٹمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دھانی کرائی ہے،وزیر اعظم نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا،فیفا ورلڈ کپ میں فٹ بال پاکستان مہیا کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان بھارتی بی جے پی رہنما کے پیغمبر اسلام ؐ کے خلاف توہین آمیز کلمات کی سخت ترین مذمت کرتا ہے،یہ تین ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے کہ بی جے بی بھارتی رہنماؤں نے یہ حرکت کی۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت اس حوالے سے سخت سزائیں دے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی جانب سے غلطی سے 9 مارچ کو پاکستان میں براہموس میزائل داغنے کی انکوائری کو مسترد کرتا ہے،
پاکستان اس حوالے سے ان تحقیقات اور رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتا ہے،پاکستان اس حوالے سے بھارت سے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان 5 ماہ کی حاملہ بھارتی خاتون بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور اس کے 7 اہل خانہ کے قتل کے مجرموں کو آزاد کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ بھارت سے ایک پاکستانی محمد علی حسین کے بھارت کے جعلی مقابلے میں قتل پر بھارتی سفارت کار کو طلب کیا گیا،علی حسین بھارت میں کوٹ بھلوال جیل میں مقید تھے،محمد علی حسین کو جیل سے دور جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔
انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس بھی ایک پاکستانی قیدی کو بھارت میں اسی طرح جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت میں پاکستانی قیدیوں کو ماوراے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ ایک طویل عرصہ سے جاری ہے،گذشتہ روز بھارتی افواج نے اڑی، بارہ مولا میں 3 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ،ہم بھارت سے تمام حریت رہنماؤں بالخصوص یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں
انہوںنے کہاکہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا،پاکستان نے کشمیری شہری علی حسین کے قتل پر مذمت کی۔انہوںنے کہاکہ او آئی سی سیکرٹری جنرل 30 اور31 اگست کو پاکستان کا دو طرفہ دورہ کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے
اور اسرائیلی وفد کے دورے کے حوالے سے رپورٹس کوبے بنیاد قرار دیتے ہیں،ہم استصواب رائے کے نا قابل تنسیخ حق میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت ایس سی او ریٹس کے اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ ہم دوسرے ممالک کے باہمی تعلقات پر بات نہیں کرتے تاہم بھارت کا افغانستان میں کردار کبھی تعمیری نہیں رہا،بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں سپائلر کا کردار ادا کیا ہے،ہم افغانستان میں اندرونی اختلافات پر تبصرہ نہیں کرتے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان کی صورتحال کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے کوئی موازنہ نہیں،مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج مقبوضہ عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سعودیہ عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،سعودی عرب نے ماضی میں بھی مختلف مواقع پر پاکستان کی امداد کی۔