ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

میت کیساتھ مسکراتے رشتہ داروں کی تصویر وائرل

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیرالہ(این این آئی) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک خاتون کی آخری رسومات کے دوران رشتہ داروں نے مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوائی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق95 سالہ خاتون 17 اگست کو وفات پا گئی تھیں

جن کی آخری رسومات کے دوران فیملی کے کم از کم 40 افراد نے تابوت کے ارد گرد جمع ہوکر مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوائی۔ فیملی کی جانب سے کھنچوائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ تصویر میں کیرالہ کے ایک وزیر بھی شامل ہیں۔خاتون اپنی عمر اور صحت کی خرابی کے باعث کچھ سال سے بستر پر ہی تھیں لیکن کچھ ہفتہ قبل طبعیت بگڑ گئی تھی، خاتون کے 9 بچے جبکہ 19 پوتے اور پوتیاں ہیں۔ انکی موت کے وقت فیملی کے زیادہ تر افراد گھر پر ہی موجود تھے۔وائرل ہونے والی تصویر پر اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا تصویر وائرل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، مرحومہ نے اپنی 95 ساہ زندگی بہت خوشی سے گزاری اور سب بچوں سے بہت پیار کرتی تھیں جبکہ تصویر لینا کا مقصد یہ تھا کہ اس لمحے کو یاد رکھا جائے۔اہل خانہ کے مطابق عموما لوگ مرنے والے کی میت پر آنسو ہی بہاتے ہیں اور اس تصویر کے پس منظر کو لوگ نہیں سمجھ سکتے، لیکن ہمیں ماتم کرنے کے بجائے مرنے والوں کو خوشی سے الوداع کرنا ہوگا اور یہی ہم نے کیا۔کیرالہ کے وزیر تعلیم نے بھی فیملی کے حق میں رائے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…