واشنگٹن (این این آئی )امریکی عدالت نے صدر جو بائیڈن کی بیٹی کی ڈائری چرانے کے الزام میں دو افراد کو سزا سنادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2020 میں ڈیموکریٹس کے امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن کی ڈائری اور دوسری ذاتی اشیا فلوریڈا سے چرانے کے بعد ریاستی حدود سے باہر لے جاکر فروخت کی تھیں۔ نیویارک کی وفاقی عدالت میں ملزمان ایمی ہیرس اور رابرٹ کرلینڈر پر 2020 میں ایشلی بائیڈن کی ڈائری اور دوسری ذاتی اشیا چرانے اور ریاستی حدود سے باہر لے جاکر فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کو سزا سنائی۔