ممبئی (این این آئی)اکشے کمار اور راکول پریت سنگھ جلد ہی نئی فلم ’کٹھ پتلی‘ میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اکشے آج کل فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں ایک ویڈیو شیئر بھی کی ہے۔ویڈیو میں فلم کا پہلا گانا ’ساتھیا‘ چل رہا ہے، اکشے راکول کے ساتھ دلچسپ مذاق کرتے ہیں۔دونوں ایسی جگہ سے گزر رہے ہیں جہاں سڑک پر پانی جمع ہے، اکشے قریب پڑی اینٹیں اٹھا کر راکول کو پانی سے گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔جیسے ہی راکول پانی کے بیچ میں پہنچتی ہیں اکشے ایک اینٹ اٹھا کر چلے جاتے ہیں۔اس موقع پر وہ فلم کا ڈائیلاگ دہراتے ہیں’کِلر کے ساتھ پاور نہیں، مائنڈ گیم کھیلنا چاہیے۔