اسلام آباد(این این آئی) وزارت توانائی نے 200یونٹ سے کم والے بجلی کے بل ترمیم شدہ جاری کر کے تاریخ بڑھا دی ۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جن صارفین کے بجلی کے بل 200یونٹ یا اس سے کم ہیں ان کے ترمیم شدہ بل جاری کر دیئے گئے ہیں ، ان بلوں کی مقررہ تاریخ بھی بڑھادی گئی ہے ،کسی صورت کو اپنے پرانے بل کی تصحیح کیلئے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہے ، ان کا نیا بل ان کے گھر پر ارسال کر دیا جائیگا ۔ اعلامیہ کے مطابق وہ صارفین جن کا بل 200یونٹ سے کم ہے اور وہ اپنا بل ادا کر چکے ہیںان کی اضافی اداشدہ رقم ستمبرکے بل سے منہا کر دی جائیگی ۔