پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے امدادی رقوم صرف حکومت پاکستان کے اکاونٹ میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کے لئے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاونٹ نہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اکائونٹس جعلی ہیں،پاک آرمی سے منسوب ان اکائونٹس کا فوج سے کوئی تعلق نہیں۔امدادی رقوم صرف وفاقی حکومت کے اعلان کردہ اکاونٹ میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔عوام الناس پاک فوج سے منسوب ان جعلی بنک اکاونٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں۔