پشاور(مانیٹرنگ، این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے 2010 کے بعد ملک بھر میں سب سے بڑا سیلاب درپیش ہے، فلڈ ریلیف میں صوبائی بجٹ سمیت مختلف منصوبوں کا بھی لگایا جائے گا،خیبر پختونخوا میں سیلاب کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کو خط لکھا ہے،
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور پریس کلب میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے 2 روز ہ میڈیکل کیمپ کی اختتامی تقریب میں کیا، تقریب میں پریس کلب کے صدر ایم ریاض سمیت سینئر صحافیوں کو، شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کی پبلک ریلیشنز آفیسر صائمہ جبار،ڈاکٹر جواد، ای شفاء پشاور طارق خان سمیت دیگر نے بھی شرکت کی، میڈیکل کیمپ میں 50 سے زائد صحافیوں کے مختلف ٹیسٹ اور معائنہ کئے گئے، اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پرائیویٹ سیکٹر سسٹم متعارف کیا جارہا ہے لیکن خیبرپختونخوا میں پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ہسپتال پرائیویٹ سیکٹر کو دے رہے ہیں،سیلاب صورتحال پر وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی اجلاس نہیں ہوا ہے،موجودہ صورت حال میں آئی ایم ایف کو فلڈ ریلف دینا چاہیے، کرونا کرائسسز میں ہیلتھ سسٹم بہت مضبوط ہوا ہے،سیلاب تباہ کاریوں میں صحت پر کم، آبادکاری پر زیادہ پیسے خرچ ہونگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خرم حسین نے لکھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ نے 29 اگست کو ہونے والے پاکستان بارے بورڈ میٹنگ میں پاکستان کے معاملے کو خطرے میں ڈال دیا ہے، انہوں نے اس مالی سال میں صوبائی سرپلس کا وعدہ واپس لے لیا ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف اور پاکستان کی ڈیل کے بارے میں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام آن دی فرنٹ میں کہا کہ ابھی پنجاب اور کے پی کے حکومت کہہ دے کہ ہم اس ڈیل میں آپ کے ساتھ نہیں ہیں تو آئی ایم ایف ڈیل کینسل کر دے گا کیونکہ جو ڈیل ہے وہ انحصار ہی اس پر کر رہی ہے کہ پنجاب اور کے پی کے اتنا پیسہ وفاق کو جمع کرکے دے گا،
جب ان سے سوال کیا گیا کہ پنجاب یہ کہہ سکتا ہے توانہوں نے کہاکہ پنجاب کہہ سکتا ہے اوربالکل کہے گا، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو دھکالگاکر چلایا جا رہا ہے،حکومتی مشینری ناکارہ ہو چکی،کسی بھی وقت انجن فیل ہو سکتا ہے،موجودہ حالات کے تناظر میں 2ماہ تک انتخابات متوقع ہیں،عمران خان 27اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے ہے کہا کہ عمران خان 27 اگست کو ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے، جلسہ ثابت کرے گا پی ٹی آئی کو بہت بڑی سپورٹ ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق جلسوں کی طرح ضلع بھرسے عوام والہانہ شرکت کریں گے، عمران خان کی جدوجہدعلاقائی نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ہے، ہمیں فخر ہے عمران خان ہمارے محسن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تمام جلسے دن میں ہو رہے ہیں تاکہ شرکاء کی تعداد دیکھی جا سکے،عمران خان کے سٹیڈیم میں منعقدہ جلسے میں نیا ریکارڈ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں 2ماہ تک انتخابات متوقع ہیں،ن لیگی حکومت نے اقتدارسنبھالتے ہی جاری منصوبے روک دیئے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام نہیں چل سکتا دھکالگاکر چلایا جا رہا ہے،حکومتی مشینری ناکارہ ہو چکی کسی بھی وقت انجن فیل ہو سکتا ہے، ایک طرف پہاڑدوسری طرف کھائی حکومتی گاڑی کسی بھی وقت الٹ سکتی ہے۔
In a move that could potentially jeopardize Pakistan case at the IMF Board meeting scheduled for August 29, the KP finance minister has withdrawn his commitment to run a provincial surplus this fiscal year.https://t.co/HJTAm96PZV
— Khurram Husain (@KhurramHusain) August 26, 2022