جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اس وقت جو سامان اٹھاسکتے ہیں اٹھائیں، بوڑھوں، خواتین اور بچوں کو نکالیں،ڈی سی نوشہرہ کا اعلان

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ(این این آئی)دریائے کابل میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر خیبرپختونخواکے شہر نوشہرہ میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے بعض آبادیوں کو خالی کرنیکی ہدایت جاری کردی گئی۔نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر میر رضا کے مطابق دریائے کابل میں

خیالی کے مقام پر اس وقت 2 لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے اور جیسے جیسے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور اس کی وجہ سے اوور فلو ہو سکتا ہے۔ڈی سی نوشہرہ کا کہنا تھاکہ نوشہرہ کلاں، خٹکلے،پولیس لائنز،امان گڑھ، دھوبی گھاٹ، عالم گارڈن، عثمانیہ، زڑہ مینہ کے رہائشی بھی اپناعلاقہ فوری چھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر بھی تین سے چار فٹ پانی آسکتا ہے، اس وقت جو سامان اٹھاسکتے ہیں اٹھائیں، بوڑھوں، خواتین اور بچوں کو نکالیں، رات کے اندھیرے میں لوگوں کو نکالنے میں دشواری ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ہوسکتا ہے کہ ہمیں بہت سے علاقوں کی بجلی بھی منقطع کرنی پڑے لہٰذا تمام لوگوں سے گزارش ہے انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ جانیں بچائی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جو سیلانی ریلہ آرہا ہے 4 لاکھ کیوسک تک کنفرم ہے، سیلابی ریلہ 4 لاکھ کیوسک سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ نوشہرہ کے ڈوبنے کی وارننگ جاری، معروف صحافی طلعت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈی سی نوشہرہ کی شہریوں کو وارننگ، جی ٹی روڈ تین سے چار فٹ تک پانی میں ڈوب جائے گا، شہریوں سے ضلع چھوڑنے کی اپیل۔ دوسری جانب صوبائی مینجمنٹ ڈیزاسٹر اتھارٹی (پی ڈی ایم) کی جانب سے دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کی

وارننگ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع سوات میں فوری طور پر 30 اگست تک رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔یہ فیصلہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی سفارش پر کیا گیا جبکہ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور اس سے منسلک ندی، نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا کہ خوازہ خیلہ کے مقام پر دریائے سوات میں سیلاب کی سطح 2 لاکھ 27 ہزار 899 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جو دریا اور نالوں کے آس پاس رہنے والی آبادی کے لیے خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے نے سوات، دیرلوئر، مالاکنڈ،مہمند، چارسدہ،مردان، نوشہرہ اور پشاور کی ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کی جاری مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مراسلے میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں کی آبادی کی نشاندہی کرکے حفاظتی اقدامات اختیار کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی جانی و مالی، انفراسٹرکچر، فصلوں اور مال مویشیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات یقینی بنائے۔مراسلے میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ انتظامیہ کو دریاوں اور ان سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…