جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان بھارت ہائی ولٹیج میچ کیلئے میلبرن سٹیڈیم بھی چھوٹا پڑ گیا

datetime 26  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے لیے دنیا کا دوسرا بڑا سٹیڈیم چھوٹا پڑ گیا۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے میلبرن کرکٹ گرائونڈ کے اضافی چار ہزار ٹکٹ جاری کردیے۔

اضافی ٹکٹ حاصل کرنے والے تماشائی میدان میں صرف کھڑے ہو کر ہی میچ دیکھ سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق سٹینڈنگ روم ٹکٹ تیس آسٹریلوی ڈالرمیں دستیاب ہوں گے اور ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فروخت کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ہائی وولٹیج میچ کے ایک لاکھ سے زائد جنرل ٹکٹ فروری میں جاری ہوئے اور پانچ منٹ کے اندر فروخت ہوگئے تھے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ فاسٹ بولر کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں ہمارے تینوں فاسٹ بالر بہترین اور پراعتماد ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز سے کھلاڑیوں کو مزید فائدہ مل سکتاہے اسسٹنٹ بولنگ کوچ عمر رشید کو کھلاڑیوں کی سپورٹ کیلیے بلایا گیاہے۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالناہے پاک بھارت شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔آئی سی سی اکیڈمی میں قومی ٹیم کے پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا ہے، سخت گرمی کے باوجود لڑکوں نے جان لگا کر پریکٹس کی۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر پریکٹس سیشنز پلانز کررہے ہیں، ہم کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے کھلاڑیوں کی سنیں، جہاں ممکن ہوہلکی پھلکی ٹیوننگ کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…