اسلام آباد(آن لائن)سیشن کورٹ نے شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں پولیس ریکارڈ پیش نہ کرسکی۔ولیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد ، عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کل(ہفتہ )تک ملتوی کردی۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اگر آج تک ریکارڈ پیش نہ کیا تو افسران کے لیے مسئلہ بن جائے گا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے ریکارڈ پیش نہ کیا عدالت کے اظہار برہمی پر پولیس نے بتایا کہ مقدمے کا تفتیشی افسر شریک ملزم کی گرفتاری کے لیے کراچی گیا ہے بروز ہفتہ تک واپسی ہوسکے گی۔ عدالت نے شہباز گل کے وکیل سے پوچھا کہ کیا ا?پ تفتیشی افسر کو کراچی سے واپسی کے لیے ائیر ٹکٹ دے سکتے ہیں جس پر فیصل چودھری نے کہا ہم تفتیشی افسر کو ائیر ٹکٹ دینے کیلیے تیار ہیں عدالت نے پولیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی اور سماعت آج بروز ہفتہ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو ہرصورت آج شہباز گل کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔