کراچی (آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کوبھی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 1.40روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت219.60روپے سے بڑھ کر221.00روپے ہو گئی جبکہ قیمت خرید220.50روپے رہی۔
اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت228روپے سے بڑھ کر229.50روپے ہو گئی
جبکہ قیمت خرید227.50 روپے رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت
فروخت228.50روپے سے بڑھ کر230.50روپے پر جا پہنچی جبکہ2روپے کے اضافے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت271روپے سے بڑھ کر273روپے ہو گئی ۔
سعودی ریال کی قیمت خرید60.60روپے اور قیمت فروخت61.20روپے رہی جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 63.50 روپے اور قیمت فروخت64.50روپے رہی