لندن (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں منفی تبصروں سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملک کو موجودہ دور کے مشکل حالات سے نکال لیں گے۔نواز شریف ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں مجھ سے منسوب منفی تبصرے غلط اور گمراہ کن ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ انتہائی مشکل حالات میں شہباز شریف کی مخلصانہ اور انتھک کوششیں سیر حاصل نتائج فراہم کریں گی اور وہ ملک کو عمران خان کے پیدا کردہ بحران سے نکال لیں گے۔