لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے اپنے والدنواز شریف کی سیاسی جدوجہد کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپنے ٹوئٹ اکائونٹ پر شیئر کی ہے جسے نواز شریف کے ایک مداح کی جانب سے اپ لوڈ کیا گیا تھا۔اس ویڈیو میں مداح نے نواز شریف کے لیے لکھا ہے کہ نواز شریف ایک اعلی، باکردار اور مہذب لیڈر ہیں۔مریم نواز نے نواز شریف کی سیاسی جدوجہد کی ویڈیو شیئر کر دی۔ویڈیو میں نواز شریف کی سیاسی جدوجہد سمیت ان کے دورِ حکومت میں کیے گئے ایٹمی دھماکے کا بھی ذکر موجود ہے۔