ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

میرا تکبر ٹوٹ گیا، موت کے منہ سے نکلنے کے بعد کبھی اللہ سے شکوہ نہیں کیا، نادیہ جمیل

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ کینسر کی بیماری نے مجھے یہ احساس دلایا کہ کسی نے تمہارا ٹھیکہ نہیں لے رکھا سوائے اللہ کی ذات کے کوئی نہیں،جب کینسر سے لڑ رہی تھی تو وہ وقت بہت مشکل تھا،جب شدیدبیمار تھی تو اس وقت کورونا کی وجہ سے لاک ڈائون تھا ،کینسر تنہائی میں کاٹا ،میرے ساتھ میری والدہ اور دو بیٹے تھے بس اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

ایک انٹر ویو مین نادیہ جمیل نے کہا کہ اس بیماری نے ہی مجھے یہ احساس دلایا کہ کسی نے تمہارا ٹھیکہ نہیں لے رکھا سوائے اللہ کی ذات کے کوئی نہیں،ہر ایک نے اپنی زندگی کی گاڑی خود ہی چلانی ہے، اگر بیماری نہ ہوتی تو شاید یہ نہ سیکھتی۔نادیہ جمیل نے کہا کہ تھوڑا سا وقت اپنے لئے نکالنا چاہیے، اعتکاف میں بیٹھ کر، چاہے خاموشی میں قدرتی مناظر کے ساتھ یا عبادت کرتے ہوئے کیونکہ رونق کو صحیح طورپر محسوس کرنے کے لئے تنہا ہو جانا بہتر ہے ، سب سے زیادہ ہلہ گلہ میں ہی مچاتی ہوں لیکن اس رونق کو اچھے سے پہچاننے کے لئے دنیا سے دنیاوی رشتے سے الگ ہو جائو۔نادیہ جمیل نے کہا کہ سوچتی ہوں کہ یہ بیماری پہلے آجاتی تو پہلے سیکھ جاتی لیکن یہ منفی رویہ تھا، مثبت تو یہ ہے کہ جب جس چیز کا وقت مقرر ہوتا ہے ، اسی وقت بہترین ہوتا ہے ،ہر تکلیف یا بیماری سے بڑا کوئی استاد نہیں۔نادیہ جمیل نے کہا کہ جب بیماری تھی کیمیو ہوئی بال ، ناخن ، بھنویں ، پلکیں بالکل ختم ہوگئے تو خیال آیا کہ یہ نادیہ جمیل ہے، اس سے میرا تکبر ٹوٹ گیا،عاجری یا جھکنا بہت خوبصورت ہے یہ رہائی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے دنیاوی چیزوں کی لت تھی ، عزت کا ، رشتوں کا، اچھے کھانوں کی عادت تھی ،عاجزی اور جھکنے میں یہ تمام عادتیں ختم ہو جاتیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…