اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے خلاف ٹوٹٹر مہم کے تانے بانے کْھلنے لگے،ٹوٹٹر کے سیکورٹی چیف نے ہندوستان اور ٹوئٹر انتطامیہ کی ملی بھگت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے ٹوٹٹر انتطامیہ کو انڈین گورنمنٹ کا ایجنٹ پے رول پر رکھنے پر مجبور کیا، ٹوئٹر کے سیکورٹی چیف نے یہ معاملہ امریکی ریگولیٹرز کے ساتھ اْٹھا دیا۔اِس معا ہدے کے تحر ہندوستان کو حساس User Data تک رسائی حاصل ہو گئی۔ٹوئٹر انتظامیہ نے اِس بات کی تصدیق کر دی۔ٹوئٹر انتظامیہ ہندوستان کے خلاف ایک قانونی جنگ لڑ رہی ہے۔ٹوئٹر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ہندوستان ٹوئٹر پر غیر قانونی اقدامات اور Content میں ملوث ہے۔سی این این کے مطابق ٹوئٹر کے سیکورٹی چیف کے یہ انکشافات اور ٹوئٹر کی غفلت اور جان بوجھ کر اِن کوتائیوں سے پہلو تہی قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔وقت آ گیا ہے پاکستان میں بھی اداروں کے خلاف چلائی جانے والی منظم مہم کے کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ اگر امریکہ جیسا ملک اِسے قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے خطرہ سمجھتا ہے تو پاکستان کو بھی اِس حوالے سے اہم اقدامات کرنا ہونگے۔