جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہباز گل جب اپنے بچوں کو بتائے گا یار میرے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی تو شہباز گل کے بچے بھی اس کی بات کا یقین نہیں کریں گے

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شہباز گل ایک ڈرامے باز آدمی ہے جب وہ جیل سے باہر آئے گا تو وہ عمران خان اور حامد میر کو کوسے گا، کیونکہ وہ اپنے بچوں کو کہے گا کہ یہ غلط بات کر رہے تھے میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی

تو اس کی بات کوئی نہیں مانے گا، مجھے نہیں پتہ کہ انہیں تصویریں دیکھ کر کیسے پتہ چل گیا کہ زیادتی کی گئی، تشدد تو سمجھ آتا ہے لیکن اور کیا سمجھ آتا ہے، یہ تصویر کہاں سے آئی کیسے آئی وہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز اسپتال کے کمرے کی چہل قدمی اور مطالعہ کی تازہ ترین ویڈیو صحافیوں کو دکھا دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ تین دن سے بغیر تحقیقات کے پروپیگنڈا چل رہا ہے اور شہبازگل کا نام لگا کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر ویڈیوز چلائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازگل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے اور پروپیگنڈا جاری ہے کہ ان سے زیادتی ہوئی، کیمرہ دیکھتے ہی پروپیگنڈا شروع ہوجاتاہے، شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھاکہ شہباز گل سے منسوب سوشل میڈیا پر ویڈیو چکوال میں زیادتی کرنے والے شخص کی ہے، غلط ویڈیوز چلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتاہے اورسوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی جاری ہے۔مریم کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا اصل مقصد کہانی بدلنا ہے، کیا کسی نے تشدد کی اصل ویڈیوز دیکھی ہیں؟وفاقی وزیر نے شہبازگل کی ہسپتال کے کمرے کی ویڈیو چلوادی اور بتایا کہ

شہبازگل کی یہ ویڈیو ایک گھنٹے پہلے کی ہے کہ وہ ٹھیک ٹھاک کھڑے باتیں کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ شہبازگل کتابیں پڑھ رہے ہیں، چہل قدمی اور پولیس سے گفتگو کررہے ہیں، شہبازگل کا آکسیجن کا ماسک کہاں گیا؟وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے تین چار دن سے ٹی وی چینلز پر بغیر کسی تحقیقات کے صرف اور صرف جھوٹ بولا جا رہا ہے شہباز گل کی فیک ویڈیو چلائی جا رہی ہے

پروپیگنڈا مشینری صرف جھوٹ بولنا جانتی ہے، اسی کو بنیاد بنا کر میڈیا اور سوشل میڈیا پر اسے چلایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف اے آر وائی پر عمران خان کا سکرپٹ پڑھنے کا مقدمہ ہے شہباز گل نے اے آر وائی پر اپنے بیپر میں اداروں کے درمیان بغاوت کی کال دی آئین میں دی گئی یہ ریڈ لائنز ہیں جس کی شہباز گل نے خلاف ورزی کی اسی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق

درج ہوامقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا اور تحقیقات شروع ہو گئیں اس مقدمہ کی وجوہات سے نظر ہٹانے کے لئے عمران خان پروپیگنڈا کر رہے ہیں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کسی پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہئیشہباز گل کے کیس میں تشدد نہیں ہوا، اس حوالے سے صرف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے شہباز گل کے سامنے جب کیمرہ آتا ہے تو وہ ایکٹنگ شروع کر دیتے ہیں چکوال میں ایک ریپسٹ کی

ویڈیو ہے جس کو شہباز گل کی ویڈیو سے جوڑا جا رہا ہے چکوال کے اس ریپسٹ نے ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس شخص پر تشدد کیایہ آدھی ویڈیو چلوا کر کہہ رہے ہیں کہ یہ شہباز گل کی ویڈیو ہے اور انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے غلط ویڈیوز اور تصاویر چلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے اس پروپیگنڈے کو اظہار رائے کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جا

رہی ہے عدالت کے حکم کے مطابق ایک انکوائری ہو رہی ہے جس کے تمام شواہد وزیر داخلہ بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش کریں گے سوشل میڈیا پر غلط اور اخلاق سے گری ہوئی آدھی ویڈیوز چلا کر طوفان بدتمیزی برپا کیا جا رہا ہے یہ بیانیہ عمران خان نے شروع کیا ہے، ان کا مقصد اپنی کہانی کو بدلنا ہے جو کہانی ان کے خلاف ہو کہ لسبیلہ کے ہیلی کاپٹر کے شہداء کے خلاف گندی اور گھٹیا مہم چلائی، پاکستان

تحریک انصاف کے ٹرولز پکڑے گئے عمران خان کے کہنے پر شہباز گل نے اے آر وائی کا پلیٹ فارم استعمال کر کے سکرپٹڈ بیپر دیا ان کا مقصد اس کہانی کو بدلنا ہے کہ شہباز گل نے کیا کیا ہے، شہباز گل نے جو کیا ہے وہ عمران خان کے حکم پر کیا ہے عمران خان نے کہا کہ شہباز گل پر زیادتی کی جا رہی ہے سوشل میڈیا پر بغیر تحقیقات کے اس معاملے پر پروپیگنڈا کیا گیا، کیا کسی نے اصل ویڈیو اور تصاویر

دیکھیں یہ پروپیگنڈا عمران خان اپنی اس کہانی کو بدلنے کی کوشش کے لئے کر رہے ہیں جس کے تانے بانے عمران خان سے ملتے ہیں عمران خان نے اپنی فارن فنڈنگ سے نظر ہٹانے کے لئے مہم چلوائی عمران خان کا لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے شہداء کے خلاف ٹرولنگ اور شہباز گل کے خلاف تشدد کا پروپیگنڈا کرنا صرف اپنی کہانی سے نظر ہٹوانے کیلئے ہے اس موقع پر ویڈیو شہباز گل ہشاش بشاش نظر آ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…