جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شرم سے بچنے کے لئے گاڑی پر جھنڈا لگا کر نہیں گھومتا، خورشید شاہ دوران تقریب جذباتی ہو گئے

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ دوران تقریب خطاب کے دوران جذباتی ہو گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے کوریا کو بنایا، جنہوں ابو ظہبی، دبئی کو بنایا اس کی ائیر لائن بنائی، ہم تو وہ ملک ہیں، ہمارا ملک تو

وہ تھا جو 76 تک مقروض نہیں تھا، ہم کیوں مقروض ہوئے اور اس کی کیا وجوہات ہیں، ہماری بڑی کرنسی 100 روپیہ تھی ہمارا وڈیرہ سرخ نوٹ دکھاتا تھا اور کہتا تھا کہ امیر آدمی ہوں اور پانچ ہزار بھی اس سو سے نیچے ہے۔ ڈالر کہاں پہنچ گیا ہے اس کے ہم سب ذمہ دار ہیں، ہم ذمہ دار اس لئے ہیں کہ ہم پارلیمنٹ میں بیٹھتے ہیں۔ ہمیں پارلیمنٹ کے فیصلے ماننے چاہئیں کیونکہ یہ پارلیمنٹ کے فیصلے نہیں ہوتے بلکہ پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام کے فیصلے ہوتے ہیں، پارلیمنٹ کو جب ہم غلط طریقے سے استعمال کریں گے تو کون ہمارے فیصلے مانے گا، ہم نے طاقتور اداروں کو کمزور کیا ہے تبھی آج ہم مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، جو زیادتیاں اس ملک کے ساتھ ہو رہی ہیں ہم اس کے آپ کو جواب دہ ہیں اور اس کا ہم جواب دیتے ہیں، اور دینا بھی چاہیے آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ ہم سے پوچھیں، جب تک آپ ہمارے گریبانوں میں ہاتھ نہیں ڈالیں گے تب تک ہم اس راستے پر نہیں آ سکیں گے، اس موقع پر وہ جذباتی ہو گئے اور کہا کہ آپ اس بات پرخوش ہوں گے کہ میں ایم این اے ہوں گاڑی پر جھنڈا ہے، آپ کو پتہ ہوناچاہیے کہ میں گاڑی پر جھنڈا لگا کر نہیں گھومتا، شرم آتی ہے کہ لوگ کہیں گے کہ یہ وزیر جا رہے ہیں، اور کوئی مسئلہ نہیں ہے اس شرم سے بچنے کے لئے۔

کیونکہ جن مسائل میں ہم الجھے ہوئے ہیں کوئی پاکستانی جھنڈے پر انگلی نہ اٹھائے۔ یہ جھنڈا ہماری شان بھی ہماری آن بھی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پہلے سے معلوم تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہونے والی ہے لیکن غور نہیں کیا گیا۔ داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل

خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیلاب ہے، پہلے سے معلوم تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہونے والی ہے لیکن غور نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے موسمیاتی تبدیلی سامنے آرہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے انفراسٹرکچر بھی تبدیل ہورہا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ طاقتور معاشی ملک موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرسکتے ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔انہوں نے

کہا کہ ہم 2 ارب ڈالرز کے لئے آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے ہیں، ہم بے تحاشہ پانی کا غیر ضروری استعمال کررہے ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ 75 سالوں میں 35 سالہ سیاسی تاریخ دیکھے کس نے پاکستان کو ترقی دی، سیاسی سربراہوں نے ہی ملک کو ایٹمی قوت سمیت ترقی دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں ہر نعمت موجود ہے، پاکستان امیر ترین ملک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…