فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان طالبہ پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم شیخ دانش کو عدالت پیشی کے موقع پر وکلاء سے مار پڑ گئی، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ دانش کو عدالت پیشی کیلئے لایا گیا تو جیسے ہی ملزم پولیس وین سے نیچے اترا تو وہاں موجود وکلا ء نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کو پولیس قریبی کمرہ عدالت میں لے گئی اور وہاں بند کردیا اس کے بعد پولیس کو مزید نفری طلب کر نا پڑ گئی۔