جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری اداروں میں بورڈ ارکان کو 80 لاکھ ماہانہ تنخواہ کا انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےاجلاس میں  سرکاری اداروں میں بورڈ ارکان کو 70سے80 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے ،گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور تمباکو کے شعبے میں اربوں کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے،کمیٹی نےان شعبوں کا سپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ چئیرمین کمیٹی نورعالم نے پبلک سیکٹر کمپنیوں میں بھاری بھرکم تنخواہ لینےو الے

بورڈ ممبران کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے انہیں فارغ کرنے کی سفارش کردی، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز نور عالم کی زیرصدارت ہوا۔ا جلاس میں وزارت قانون و انصاف کی آڈٹ رپورٹ 2019،20 کا جائزہ لیا گیا ، چئیرمین کمیٹی نے وزارت قانون سمیت وزارتوں کو ڈی اے سی منعقد کرنے ، آڈیٹر جنرل کو تمام وزارتوں کا پرفارمنس آڈٹ کرانے کا حکم بھی دیا، چئیرمین کمیٹی نے کہاکہ نیشنل بنک، پی سی بی اور پٹرولیم ڈویژن کےماتحت اداروں میں بھاری بھرکم تنخواہوں پر سربراہان اور افسران رکھے جارہے ہیں ، کئی سرکاری کمپنیوں کےبورڈ ممبران 70سے 80 لاکھ روپے ماہوار لے رہے ہیں جبکہ دیگر مراعات ملا کر ان ممبران کی تنخواہ ایک کروڑ روپے سے بھی بڑھ جاتی ہے ایسے افسران کو فارغ کردینا چاہیے ،اگر ممبران کی تنخواہ پانچ سے دس لاکھ روپے بھی تو یہ بہتر کارکردگی لی جاسکتی ہے ، چئیرمین پی اے سی نے کہاکہ دوہری شہریت والے افسران بھاری تنخواہوں پر لگائے جاتے ہیں، ایسے افسران پھر ہاتھ صاف کر کے نکل جاتے ہیں، چئیرمین نے آڈٹ حکام سے استفسار کیا کہا اسلام آباد ہائی کورٹ کی سپیشل آڈٹ رپورٹ مانگی تھی اسکا کیا بنا۔

آڈیٹر جنرل نے بتایاکہ رپورٹ جلد کمیٹی کو دی جائے گی اجلاس میں وزارت خارجہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا آڈٹ حکام نے بتایاکہ کہ حیدرآباد فنڈ کیس میں لندن ہائی کمیشن کی جانب سے لاء فرم کو 5 ملین پاونڈ کی رقم جاری کی گئی، چئیرمین کمیٹی نے کہاکہ ہمیں اپنے فارن مشنز کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، پی اے سی نے اقامے کی وجہ سے مشرق وسطی میں قیدیوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ، برجیس طاہر نے پوچھاکہ سیکرٹری خارجہ مراسلہ چھپانے کے حوالے سے خبروں پر وضاحت کریں سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ مراسلہ چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم نے انکوائری کرائی لیکن مراسلہ چھپانے کے حوالے سے کوئی حقیقت سامنے نہیں آئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…