اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد 1.17ارب ڈالر کی قسط ملنے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ دستخط سیکریٹری خزانہ نے آئی ایم ایف لیٹر آف انٹینٹ پر کیے ہیں جس کے بعد یہ لیٹر آف انٹینٹ آج آئی ایم ایف کو واپس ارسال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لیٹر آف انٹینٹ کی موصولی کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا اور یہ اجلاس 24اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کے بعد پاکستان کو 1.17ارب ڈالر کی قسط ملنے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔