اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی چینل نےمعروف اینکر پرسن عمران ریاض خان کو نوکری سے نکال دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں اینکر پرسن عمران ریاض کا کہنا تھا کہ میں نجی ٹی وی میں پروگرام کرنے کیلئے پہنچا تو مجھے یہ کہا گیا کہ ’’ ہم مجبور ہیں آپ کو آن ائیر نہیں جانے دے سکتے ‘‘۔ اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ جب میں نے وجہ پوچھی کیا میں نے کوئی غلط چیز پروگرام میں چلائی ہے ؟ تو مجھے بتایا گیا کہ ”نہیں آپ نے کچھ غلط نہیں کیا ہمیں افسوس ہے کہ آپ کو روکنا پڑا ہے‘‘۔
میں ایکسپریس نیوز کے آفس میں پروگرام کرنے گیا تو مجھے بتایا گیا کہ”ہم مجبور ہیں آپکو آن ایئر نہیں جانے دے سکتے“ میں نے وجہ پوچھی کہ کیا کوئی غلط چیز میرے پروگرام میں چلی ہے؟ تو مجھے بتایا گیا کہ ”نہیں آپ نے کچھ غلط نہیں کیا ہمیں افسوس ہے کہ آپکو روکنا پڑا ہے”
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) August 15, 2022