وفاقی وزیر خورشید شاہ فلم میں ہیرو بننے کے خواہش مند
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خورشید شاہ بھی ہیرو بننے کے خواہشمند نکلے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ اور اروڑ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ثمرین حسین کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی میں شعبہ میوزک کا بھی پلان ہے تا کہ بچے اپنا روزگار خود تلاش کرسکیں۔
ڈاکٹر ثمرین حسین کا خورشید احمد شاہ کو بتانا تھا کہ نجی کمپنی سے فلم میکنگ پروجیکٹ کے حوالے سے
ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں جس پر پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ شرط یہ ہے کہ اس فلم میں ہیرو میں ہوں گا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے خورشید احمد شاہ کا یہ جملہ سْن کر کہا کہ اگر ہیرو آپ ہوں گے تو ہیروین مجھے بننا پڑے گا،
جس پر خورشید شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین مجھے مار ڈالے گا۔واضح رہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ہیں۔