جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سمندر 50 سینٹی میٹر بلند اور بڑے شہر ڈوب کر غائب ہوسکتے ہیں، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ سمندر 36 سے 50 سینٹی میٹر بلند ہوسکتا ہے اور بڑے بڑے شہر ڈوب کر غائب ہو سکتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس چیئرپرسن سیمی ایزدی

کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے بریفنگ دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشیں ہورہی ہیں جب کہ شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹنے کے 18 واقعات ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی کے بعد این ڈی ایم اے نے پہلی مون سون کی تیاری کے لیے کانفرنس بلائی۔اجلاس میں شامل سیکریٹری وزرات موسمیات تبدیلی آصف حیدر شاہ نے کہاکہ 10لاکھ افراد دریاؤں کے کنارے پر رہتے ہیں جو نکلنے کو تیار نہیں ہوتے اس لیے نقصان ہوتا ہے۔سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ جو کچھ دیکھا اس سے متعلق جلدہی کابینہ کوآگاہ کرنے جارہے ہیں، سمندر 36 سے 50 سینٹی میٹر بلند ہوسکتا ہے، بڑے بڑے شہر ڈوب کر غائب ہو سکتے ہیں، صاف پانی کے پینے کی قلت ہو سکتی ہے، ہمیں وزارت آبی وسائل کے ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ محکمہ موسمیات ایوی ایشن کے ماتحت ہے اور وہ وارننگ دے دیتے ہیں، اصل میں صوبوں کے اندر پلاننگ کا فقدان ہے، موسم کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…